Orhan

Add To collaction

موحببت رایگاں نہی جاتی

" بس کرو۔۔۔۔" اس کی انکھیں بھر گئیں۔

" مجھ سے اظہار کیوں نہیں کیا۔" وہ اپنی کرسی گھسیٹ کر سامنے بیٹھ گیا۔ اتنا قریب کہ وہ اس کی سانسیں محسوس کر سکتی تھی ۔ اس کی دھڑکنیں بے ترتیب ہو گئیں۔

"وہ۔۔۔۔ میں خود کو اپ کے قابل نہیں سمجھتی تھی۔" اس کے ہاتھ اور لب کانپ رہے تھے۔

" چہرے پر میک اپ تھوپنے اور اسٹائلش کپڑے پہننے سے کوئی خوب صورت نہیں ہو جاتا ۔۔۔ کوئی میرے دل سے پوچھے کہ تم کتنی خوب صورت ہو۔۔۔۔ انسان کردار اور اخلاق سے خوب صورت ہوتا ہے اور اس لحاظ سے تم فیملی کی سب سے خوب صورت لڑکی ہو۔"

کیا انداز تھا۔۔۔۔ کیا اظہار تھا۔۔۔ وہ بھیگی انکھوں سے اسے دیکھ رہی تھی۔۔۔ دعائیں ہوں بھی قبول ہوتی ہیں۔۔۔یہ اس کاپہلا تجربہ اور یقین تھا۔

" کیا سوچ رہی ہو۔۔۔؟ اس نے اس کی انکھوں کے سامنے چٹکی بجا کر کہا جو ایک نقطے پر نہ جانے کتنی دیر سے دھیان لگاۓ بیٹھی تھی۔

" یہی کہ میری محبت رائیگاں نہیں تھی۔"اس کی ہنسی کے ساتھ انسو بھی بہہ نکلے۔

" سچی محبتیں کبھی رائیگاں نہیں ھوتیں۔" اس نے اپنی انگلیوں سے اس کے انسو صاف کیے۔

   2
1 Comments

Anjana

20-Dec-2021 04:41 PM

V n

Reply